اہم خبریں

زیر سمندر ملنے والا ملبہ آبدوز کا ہے، جس کے ساتھ برا ہوا ہے، ریسکیو ماہر

واشنگٹن(نیوزڈیسک)بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری ہے، جس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، روبوٹ نے غرقاب ٹائی ٹینک کے قریب ملبہ دریافت کیا ہے۔ اس حوالے سے ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنز نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبدوز کے دو اہم حصے ملے ہیں تاہم وہ خول نہیں ملا جس میں مسافر ہیں، یہ باتیں تصدیق کرتی ہیں کہ ملبہ آبدوز کا ہےجس کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے۔ڈیوڈ مارنر نے کہا کہ صدر ایکسپلوررز کلب کا دعویٰ ہے کہ یہ ملبہ لینڈنگ فریم اور آبدوز کا پچھلا کور ہے، صدر ایکسپلوررز کلب سائٹ پر موجود بحری جہازوں سے براہ راست معلومات لیتے ہیں۔ریسکیو ماہر ڈیوڈ مارنر نے مزید بتایا کہ ٹائٹن غیر روایتی آبدوز ہےجس کا پچھلا کور نوک دار ہوتا ہے، اس آبدوز کا پچھلا نوک دار کور لینڈنگ فریم پر ٹکا ہوتا ہے۔اس سے قبل امریکی کوسٹ گارڈ (یو ایس سی جی) کا کہنا تھا کہ زیر سمندر ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب جس جگہ تلاش کر رہے تھے اس علاقے میں ملبہ ملا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ماہرین روبوٹ سے ملنے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں