چین میں خوفناک دھماکا،31 افراد ہلاک ،7 زخمی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں خوفناک دھماکا،31 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں باربی کیو ریسٹورنٹ میں رات گئے گیس لیکج سے دھماکا ہوا جس سے اب تک 31 افراد ہلاک 7 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اب تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، زیادہ تر ہلاکتیں ٹوٹے ہوئے شیشے لگنے اور جھلسنے سے ہوئیں،زخمی ہونے والے کی حالت بھی تشویشناک ہے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ۔