اہم خبریں

سعودی عرب کا ایکسپو 2030 میں شرکت کرنے والے افراد کو خصوصی ویزے جاری کرنے کا اعلان

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کےسینئر وزراء اور عہدے داروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد نےبیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوز(عالمی نمائش بیورو) کی 172 ویں جنرل اسمبلی میں الریاض ایکسپو 2030 کے لیے مملکت کا ویژن پیش کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے اس ویژن یکم اکتوبر 2030 سے 31 مارچ 2031 تک الریاض میں عالمی نمائش کی میزبانی پر توجہ مرکوز کی ہے۔اس کا موضوع تبدیلی کا دور ایک دور اندیش کل کے ساتھ ہے۔شاہی کمیشن برائے الریاض شہر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ابراہیم بن محمد السلطان نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے جگہ کو مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے مکمل کرنے کے لیے مملکت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ابراہیم بن محمد السلطان نے اپنا ویژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے تمام تیاریاں 2028ء تک مکمل ہوجائیں گی اور ہم 2030 میں بارہ کروڑ سے زیادہ زائرین کی میزبانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایکسپو سائٹ صاف توانائی پر انحصار کرے گی اور ماحولیاتی معیارات کو مدنظر رکھے گی۔سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے اعلان کیا کہ مملکت نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے 7.8 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے مملکت کی تاریخ کی سب سے غیر معمولی ایکسپو کانفرنس کے انعقاد کے لیے میزبانی کے عزم اظہار کیاالریاض کو ایک غیر معمولی عالمی سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا اور کہا کہ شہر ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہوگا۔شہزادی ریما نے بتایا کہ الریاض میں ایکسپو 2030 میں شرکت کرنے والے افراد کو خصوصی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں