اہم خبریں

اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 7 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)قابض اسرائیلی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا، درجنوں زخمی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی ریاست دہشت گردی کے باعث مغربی کنارے کا شہر جنین میدان جنگ بنا ہوا ہے، قابض فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بولا۔رپورٹ کے مطابق جنین میں فائرنگ سے 5 افراد شہید اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ جنوبی شہر بیت للحم میں بھی صہیونی فوج نے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ کارروائی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اسرائیلی فوج کی جنین میں کئی روز سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں 10 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہیں۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی بستی کے قریب ایک فلسطینی حریت پسند نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا، وقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں