اہم خبریں

متحدہ عرب امارات، عید پر فضائی کرایوں میں 300 فیصد تک اضافہ

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی 6 روزہ تعطیلات کے دوران فضائی کرائے میں تقریباً 300 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات میں سفر کے منصوبے بنانے والے رہائشیوں کو ہوائی کرایوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے دھچکا لگا ہے کیوں کہ اس وقت فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو عید قرباں پر اپنے پیاروں کیساتھ منانے اور بین الاقوامی مقامات کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے،اب انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹکٹوں کے کرائے میں اضافے کی وجہ سے کچھ شہریوں نے اپنے پلان ہی منسوخ کر دیئے ہیں۔دبئی سے چھٹیوں کے مشہورمقامات اور جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے پرواز کرنے کا ارادہ رکھنے والے رہائشی ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں،اپنے خاندان کے ہمراہ عیدلاضحیٰ منانے کے خواہشمند افراد اس وقت شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔کیوں کہ پچھلے مہینے 1100 درہم کے آس پاس ملنے والا ٹکٹ اب براہ راست پرواز کے لیے 2600 درہم تک بڑھ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں