اہم خبریں

چین کیساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،نومنتخب صدر برازیلی صدر ڈی سلوا

برازیلیا (نیوزڈیسک) برازیل کے نئے صدر ڈی سلوا نے کہا ہے کہ انہیں چینی صدر کا خط موصول ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق نومنتخب برازیلی صدر نے کہا انہیں چین کے نائب صدر کی طرف سے شی جن پنگ کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے برازیل کیساتھ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔صدر ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چین کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں۔

متعلقہ خبریں