اہم خبریں

یونان، کشتی حادثے کے ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد،عدالت نے ریمانڈبھی دیدیا

ایتھنز(نیوزڈیسک)یونان میں گرفتار کشتی حادثے کے 9 مبینہ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کردیا گیا، عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ بھی دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق مصر سے ہے۔ملزمان پر قتل اور جرائم پیشہ تنظیم بنانے کے الزامات ہیں، جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ کشتی حادثے میں اموات کی تعداد 82 ہوگئی ہے، 104 کو بچالیا گیا تھا جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشتی میں 400 سے 750 مسافر سوار تھے۔

متعلقہ خبریں