بھارتی وزیرِ اعظم مودی پہلے سرکاری دورے پر امریکا روانہ،دفاع اور ٹیکنالوجی ایجنڈے میں سرِ فہرست

واشنگٹن(نیوزڈیسک)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکا کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے-بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر منگل کو نئی دہلی سے روانہ ہو گئے جہاں وہ چار روز تک قیام کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔نریندر مودی کا بحیثیت وزیر اعظم 9 برس کے دوران امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جس کے ایجنڈے میں دفاع اور ٹیکنالوجی سرِ فہرست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اپنے 4 روزہ دورے میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے-نریندر مودی نے مزید کہا کہ وہ اس دورے کے دوران امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت، اقتصادیات، ٹیکنالوجی اور ایجادات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے خواہش مند ہیں۔