تہران(نیوزڈیسک)گزشتہ ہفتے یونان کے سمندر میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی کو پائلٹ کرنے کے الزام میں نو مشتبہ انسانی اسمگلروں کو یونان کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونانی حکام نے کہا کہ اس حادثے میں اب تک 78 افراد ہلاک ہوچکے اور 104 کو زندہ بچایا گیا ہے، جن میں سے زیادہ تر شام، افغانستان، مصر اور پاکستان سے ہیں۔یہ کشتی بدھ کی صبح جنوبی یونانی قصبے پائلوس سے تقریباً 50 میل (80 کلومیٹر) دور ڈوبی۔ جو لیبیا کے توبروک سے اٹلی کی طرف جا رہی تھی۔خیال کیا جارہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن میں بہت سے بچے بھی شامل ہیں۔















