Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

یوگنڈا میں افسوسناک واقعہ،دہشتگردوں کا اسکول پر حملہ 38 طلبہ سمیت 40 افراد کو قتل کردیا

کانگو(نیوزڈیسک) یوگنڈا میں افسوسناک واقعہ،دہشتگردوں کا اسکول پر حملہ 38 طلبہ سمیت 40 افراد کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب پیش آیا ۔ جہا ں 5 دہشتگردوں نے اسکول پر حملہ کر کے 38 طلبہ سمیت 40 افراد کو قتل کردیا ۔ اس واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے ،دہشتگرد وں نے طلبہ اور سکول عملے کو سکول کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا جس میں سے متعدد کی لاشوں کو جلا دیا گیا ،دہشتگرد 6 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق دہشتگردوں نے اسکول کو آگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے متعدد طلبہ آگ لگنے سے ہلاک ہوئے ۔ اس حوالے سے یوگنڈا حکومت کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں داعش کا حمایت یافتہ گروپ شامل ہے جو کانگو میں سرگرم ہے ۔