اہم خبریں

پاکستان کو تیل کی خریداری میں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی، روس

ماسکو(نیوزڈیسک )روس نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کو تیل برآمد کرنا شروع کردیا ہے اور اس کی مد میں چینی کرنسی یوآن کو بطور ادائیگی قبول کرنے پر رضا مندی ظاہر کی البتہ تیل کی خریداری پر پاکستان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے وزیر توانائی نکولے شلگینوف نے سینٹ پیٹرس برگ میں عالمی اقتصادی کانفرنس کی سائڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے لیے تیل کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی ۔انہوں‌نے کہاکہ پاکستان کو تیل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، اس کے لیے کوئی خاص رعایت نہیں ہے بلکہ ویسے ہی ہے جیسے دیگر خریداروں کے لیے ہے۔روسی وزیرِ توانائی سے جب پاکستان کے ساتھ چینی کرنسی میں تجارت سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا “ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائے گی۔” انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بارٹر سپلائی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ “لیکن اس ضمن میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں