اہم خبریں

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان پہلے سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پہلے سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی۔ مہمان وزیر خارجہ سعودی سفارتخانے کا افتتاح بھی کریں گے۔شہزادہ فیصل بن فرحان ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں