اہم خبریں

سوڈان، فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپیں، فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک

خرطوم (نیوزڈیسک)سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، دارالحکومت خرطوم میں فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی حکام نے بتایاکہ فضائی حملوں سے ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ فضائی حملوں سے شہر کے جنوبی علاقے میں 25 مکانات تباہ ہوئے۔پیراملٹری فورسز نے مغربی علاقے میں فوجی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ۔واضح رہے کہ سوڈان میں جاری جنگ میں سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ 22 لاکھ بےگھر ہوچکے ہیں۔سوڈان کی فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں