اہم خبریں

اردن، سبزیوں کے کھیت میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی شہری جاں بحق

عمان (نیوزڈیسک)اردن کی وادی میں واقع کھیت میں علی الصبح آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کی پولیس نے بتایاکہ دو خیموں میں آگ لگنے سے 3 لڑکیاں اور ان کے والدین جاں بحق ہوئے۔یہ حادثہ مغربی اردن کے علاقے غور المذرا میں پیش آیا جہاں سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں۔ریسکیو عملے نے آگ بجھا کر لاشیں کرک شہر منتقل کیں، یہ شہر دارالحکومت امان سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ہزاروں پاکستانی اور دیگر شہریت رکھنے والے افراد اس علاقے میں واقع کھیتوں میں کام کرتے ہیں اور خیموں میں رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں