اہم خبریں

وینزویلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا، پاکستان چھٹے نمبر پر

نیویارک(نیوزڈیسک)وینزویلا دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے۔ ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی، جس میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 436 فیصد ہے، مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 جبکہ سعودی عرب میں 2.8 فیصد ہے۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے مزید کہا کہ افغانستان میں مہنگائی ایک فیصد کم ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں