اہم خبریں

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری کی لاش برآمد

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ایک اور روسی شہری مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس نے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹے بحری جہاز سے لاش برآمد کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیاکوف سرگئی بحری جہازایم وی الداناح کا چیف انجینئر تھا، یہ جہاز چٹاگانگ سے ممبئی کی طرف سفر کر رہا تھا۔آج صبح اڑیسہ کے پردیپ پورٹ پر کشتی لنگرانداز ہوئی جس سے لاش برآمد کی گئی۔پولیسنے بتایاکہ جب ہمیں شپنگ کمپنی یا جہاز کے مسافروں یا روس کے سفارتخانے سے شکایت موصول ہوگی تب تفتیش شروع کریں گے۔

متعلقہ خبریں