اہم خبریں

بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی،خواتین سمیت13 افراد ہلاک

منی پور (اے بی این نیوز)بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی ۔مودی کی شدت پسند سیاست نے منی پور کی پرامن ریاست کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ منی پور میں ایک اور وزیر کا گھر جلا دیا گیا۔بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یونین وزیر راج کمار رانجن سنگھ کے گھر کو آگ لگا دی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پرتشدد واقعات میں دو خواتین سمیت 13 افرادہلاک ۔ بھارتی میڈیااب تک خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد دربدر ہو چکے ہیں۔ پولیس،فوج مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے میں ناکام ، ریاست منی پور میں کُوکی اور میتی گروہوں میں سینکڑوں عمارات اور عبادت گاہیں نذرِ آتش ،منی پور کے عوام کا کہنا ہے کہ مودی سرکار غیر مقامی لوگوں کو منی پور کی شہریت دلوا کر آبادی کا تناسب بدلنا چاہتی ہے، مودی منی پور کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنا چاہتا ہے، ریاست منی پور میں 3مئی سے انٹرنیٹ بندش اور کرفیونافذ ہے

متعلقہ خبریں