اہم خبریں

امریکی کمپنی نے گلابی ہمالیائی سالٹ میں 20 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہرکردی

شکاگو(اے بی این نیوز)امریکہ کے شہرشکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے ریاست وسکونسن میں گلابی نمک فسلٹی ایم ایس سی آئی کا دورہ کیا اور ممتاز تاجروں سے ملاقات کی۔قونصل جنرل طارق کریم نے میراکل سالٹ ورکس کولیکٹیو انک (ایم ایس سی آئی) کے گلابی نمک فسلٹی اوک کریک، جو کہ ریاست وسکونسن کا شہر ہے دورہ کیا، جہاں اوک کریک کے میئر ڈینیئل بکیوچز اور ایم ایس سی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کونسل جنرل کا پرتپاک استقبال کیا۔ تاجروں میں ایم ایس سی آئی کے صدر اور سی ای او احمد خان، نائب صدر ٹڈ ایم بلنٹین، سی سی او/بورڈ ممبر محمد ایم خان، ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر جفری میلینڈر، رانا ریحان انور (سینٹ لوئس) اور عتیق رانا (سینٹ لوئس) شامل تھے۔ایم ایس سی آئی کی قیادت نے قونصل جنرل کو اپنی کمپنی اور گلابی ہمالین نمک کو فروغ دینے میں سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گلابی نمک کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں لیکن پالیسی فریم ورک، پروسیسنگ، پیکیجنگ اور دنیا بھر میں اسکی فراہمی کے لیے مناسب سہولیات کی کمی کی وجہ سے ابھی تک اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔ اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان جو گلابی نمک کی برآمدات سے سالانہ 12 ارب ڈالر کمانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس وقت محض 70 ملین ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے۔ پاکستان کی راک سالٹ کی صنعت اور معدنیات کی تلاش میں خاطر خواہ سرمایہ کاری لانے کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، کمپنی نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرنے اور گلابی ہمالیائی سالٹ کی پروسیسنگ، فراہمی اور درآمد میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ خبریں