دہلی ( اے بی این نیوز )سمندری طوفان کے اثرات بھارت پہنچ گئے، گجرات میں سکولوں کی چھٹیاں پبلک پارک بند کر دیئے گئے،سمندری طوفان کی لہریں ممبئی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانا شتروع ہو گئیں،طوفان 15جون کی دوپہر یا شام کو سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔ آج شام سے 17 جون تک تیز ہواوں سے کمزور عمارتیں ،کچے مکانات اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔طوفان شمال کیجانب رہنے کی بعد 15 جون بعد از دوپہر شمال مشرق کیجانب رخ کرتے ہوئے کیٹی بندر و بھارتی گجرات سے گزرے گا.ممبئی کے ساحلی علاقوں سے سمندر کی لہریں ٹکرانا شروع ہو گئیں















