اہم خبریں

یوکرین کے خلاف جنگ میں شمالی کوریا روس کے ساتھ کھڑا ہے، کم جونگ ان

پیانگ یانگ(نیوزڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس، یوکرین جنگ میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن کو بھیجے گئے پیغام میں شمالی کوریا کے رہنما نے پیانگ یانگ اور ماسکو کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ میں روس کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے اپنے ملک اور روس کے درمیان تعلقات کو قیمتی سٹریٹجک تعلقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مذکورہ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ خبریں