چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہاہے کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس سے ایکسپورٹرز 15 ارب ڈالر کما سکتے ہیں۔چین میں تعینات پاکستانی سفیرمعین الحق نے بڑی خبر سنا دی اور بتایا کہ چین نے پاکستان سے بڑے گوشت کی درآمد کی اجازت دے دی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،سفیر معین الحق نے بتایا کہ گوشت برآمد کر کے پاکستانی ایکسپورٹرز 15 ارب ڈالر کما سکتے ہیں، یہ پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔