سری نگر (نیوزڈیسک)بچوں کے گیس والے غبارے نے بھارتی فوج کی ہوائیاں اڑادیں،اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والا بھارت بچوں کے رنگ برنگےغبارے سے ڈرگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ کی ایک پہاڑی پر پائے گئے پی آئی اے کے جہاز نما غبارے نے اربوں کا دفاعی بجٹ رکھنے والےبھارت ہوائیاں اڑادیں،غبارہ دیکھ کر بھارتی فوج پریشان ہوگئی ،اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔اس دوران بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئی اورایجنسیاں بھی کھوج لگانے پہنچیں،مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا اور ڈرتے ڈرتے غبارے کو پکڑلیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے بچوں کے غبارے کے ساتھ ایسے تصویر بنوائیں کہ جیسے کوئی کسی دہشت گرد کو پکڑ لیا ہو۔















