چین نے بھارت کے ہوش اڑا دیئے ، چینی فوج کا نیا بیان جاری

بیجنگ(اے بی این نیوز)چین کو بھارت سے کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں ہے کیونکہ بھارت اب بھی چین دفاعی پیداوار اور جدیدیت کے برابر نہیں آسکا ہے۔ان خیالات کا اظہار چینی فوجی حکام نے سنگاپور میں منعقدہ شنگری۔لا ڈائیلاگ میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب بھی چینی فوج کی برابری میں بہت دور ہے، بالخصوص دفاعی صنعت میں۔انہوں نے کہا لیکن چینی فوج اس کے باوجود علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور دو طرفہ روابط کو ترجیح دے گی۔چینی فوج کی اکیڈمی برائے ملٹری سائنسز کے سینئر کرنل ڑا شیاڑو نے کہا کہ اگلی دہائیوں میں بھی بھارت کا چین کی فوج کے مقابل آنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ اس کا صنعتی انفرااسٹرکچر کمزور ہے جبکہ چین نے دفاعی صنعت کو بہت منظم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ بھارتی فوج کے ہتھیاروں کے نظام کو دیکھیں تو یہ بتائیں کہ بھارت نے خود کون سے ٹینک، طیارے اور جنگی جہاز بنائے ہیں؟چینی کرنل نے کہا کہ امریکا کی انڈو پیسیفک اسٹریٹجی میں بھارت کبھی بھی امریکا کا وفادار دوست نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کی سفارتی پالیسی خودمختار ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور چین دونوں کی افواج ہمالیہ کے علاقے میں مشترکہ سرحد پر مختلف تنازعات کا شکار ہیں۔