اہم خبریں

صدر پیوٹن کا ترک ہم منصب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، کاخوفکا ڈیم کی تباہی پرتبادلہ خیال

ماسکو(نیوڈیسک)روسی صدر پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو سے روسی ایوان صدر کریملن کا کہنا ہے کہ روس اور ترک صدور کے درمیان کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم کی تباہی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا کہ کاخوفکا ڈیم کی تباہی انسانی اور ماحولیاتی تباہی ہے۔ روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقے میں کاخوفکا ڈیم پیر کی رات تباہ ہوا۔ روس اور یوکرین ڈیم تباہ کرنے کا الزام ایک دوسرے پر عائد کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں