منی پور ( اے بی این نیوز )بھارت کی ریاست منی پور میں تشدد کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ایک ماہ بعد بھی پرتشدد ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کے درمیان پانچ اور چھ جون کے درمیان پوری رات فائرنگ ہوتی رہی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں بارڈر سکیورٹی فورسز کا ایک جوان ہلاک اور آسام رائفلز کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ضلع امپھال ضلع میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔سرکاری طور پر تشدد میں 90 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 4 ہزار گھروں کو آگ لگا دی گئی، 250 کلیسا جلا دیئے گئے، 35 ہزار لوگ ہجرت کو مجبور ہوئے اور 1200 گاؤں کے لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تشدد کا سلسلہ بند نہ ہوا تو علاقے میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔















