اہم خبریں

لرزہ خیز واقعہ، گاڑی سوارنوجوان لڑکی کو ڈیڑھ گھنٹہ سڑک پر گھسیٹتے رہے،وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ملزمان کی گرفتار ی کا حکم دیدیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سال نو میں لرزہ خیز واقعہ نے دل دہلا دیئے، گاڑی سوار نوجوا ن موٹرسوار لڑکی کو 20کلو میٹر تک گھسیٹا رہا ، جو کہ تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹےمحیط سفر تھا ۔ یہ افسوسناک واقعہ دلی کے علاقے میں پیش آیا۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو فوری پھانسی پرچڑھا دینا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق لرزاہ خیز واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کے نیچے دبی لڑکی کو گھیسٹ کر لے جاتی ہوئی کار کو دیکھا گیا ، ایک عینی شاہد نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ موٹرسائیکل سوار لڑکی کو ٹکر مارنے والی گاڑی نے یوٹرن لیا اور لڑکی کو گاڑی کے نیچے لپیٹ میں لے لیا ۔ گاڑی روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار نہیں رکے تو ان کا پیچھا کیا اور پولیس کو مطلع کیا۔ لڑکی کی لاش گاڑی سے گرنے کے بعد کار سوار فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں