اہم خبریں

میکسیکو، واریز کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ ، 14 افراد ہلاک ،13 زخمی،24قیدی فرار ہونے میں کامیاب، 4ملزمان گرفتار

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو کے سرحدی شہر واریز کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ14 افراد ہلاک ،جن میں 10 پولیس اہلکار اور4 قیدی شامل ہیں،حملے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ،24 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے سرحد شہر واریز جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک ہوئے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔علاقائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جیل پر ہونے والے مسلح حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی فرار بھی ہوئے ہیں،تاحال واضح نہیں کہ حملہ کس نے کیا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق صبح 7 بجے گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے جیل میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی ،جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد ہی واریز کی میونسپل پولیس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں واریز جیل میں قید دو حریف گروہوں کے قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں