جاپان میں مسلسل طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی کو معطل، 3 افراد ہلاک

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان بھر میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے، جس نے معمولات زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا، انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں اب تک تین ہلاکتیں اور زحمی افراد کی تعداد 20 سے زائد رپورٹ کی گئی، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے جاپان بھر کی فلائیٹس کنسل ہوگئیں،اس صورتحال میں بُلٹ ٹرین کوعارضی طور پر بند کردیا گیا جسے بعد میں بحال کر دیا گیا، ہزاروں مسافر اب بھی اسٹیشنوں اور ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں،کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوا، نشیبی علاقوں سے پانی کو نکالا جا رہا ہے جبکہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی بھی اطلاعات ہیں،پانی کا دباؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے اعلانات کئے جارہے ہیں کہ لوگ دریا کے پاس جانے سے اجتناب کریں۔