اہم خبریں

ملائیشیا میں روکا گیا قومی ایئرلائن کا طیارہ وطن واپس روانہ

کوالالمپور(نیوزڈیسک)ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دی۔ طیارہ اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگیا۔مقامی عدالت نے جمعہ کو طیارہ روکنے کے حکم کو پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھاتاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کا طیارہ ابھی تک پرواز نہیں کرسکا، جس کی وجہ سے طیارے کی روانگی میں تاخیر ہوئی،پرواز پی کے 6893 کے طور پر پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 رجسٹریشن AP BMH کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا۔طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے اسلام آباد پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں