امریکہ اور چین کے درمیان رابطہ نہ ہونا خطرناک بات ہے، انٹونی بلنکن

واشنگٹن(نیز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان رابطہ نہ ہونا خطرناک بات ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوئیڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی اور چینی وزرائے دفاع کی ملاقات نہ ہونا افسوسناک ہے ،امریکا نے سنگاپور سیکیورٹی فورم کے موقع پر وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست کی تھی جسے چین نے مسترد کردیا تھا، امریکہ اور چین کے درمیان رابطہ نہ ہونا خطرناک بات ہے ۔