Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نیویارک سٹی میں پولیس پر خنجر سے حملہ، دو افسران زخمی، جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی

نیویارک(نیوزڈیسک)نیویارک سٹی میں خنجر سے حملے میں دو پولیس افسران زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوگیا،ایف بی آئی اور جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے اس حملے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تقفتیش شروع کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ٹائمز اسکوائر کے قریب سال نو کے جشن کے مقام کے قریب تعینات دو پولیس افسران چاقو سے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کمشنرنے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 19 سال کے نوجوان نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے سروں پرخنجر سے وار کیے جس پرانہوں نے گولی چلائی اورحملہ آور بھی زخمی ہوگیا۔نیویارک پولیس کے مطابق 19 سالہ مشتبہ شخص نے بلا اشتعال پولیس افسران پر حملہ کیا، ایف بی آئی اور جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے اس حملے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تقفتیش شروع کردی ہے۔