اہم خبریں

بیٹے کو بچانے کی کوشش ،سعودی بریگیڈیئر جنرل سمندر میں ڈوب گئے

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی اخبار کے مطابق بریگیڈیئر جنرل سالم بن مسلم آل عبید السھلی ہاف مون بیچ پر تیراکی کرتے ہوئے اپنے جوان سال بیٹے کو بچاتے ہوئے سمندر کی لہروں کی نذرہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے سمندر کی گہرائی میں ڈوب گئے۔سوشل میڈیاپر وائرل داستان غم نے صارفین کو بھی غم میں مبتلا کردیا۔گزشتہ روز بریگیڈیئر جنرل سالم السھلی کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد میں المعجمہ گورنری میں دعا کی گئی۔ مرحوم کے گھر پر تعزیتی اجتماعات منعقد۔مرحوم کیلئے رحمت اور مغفرت کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔ لوگوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مرحوم سب کو پیاری، اچھی اور امتیازی صفات کے حامل تھے۔ وہ اپنے پیچھے آنسوؤں سے بھرے غمزدہ دلوں کو چھوڑ گئے ہیں۔بڑی تعداد میں شہریوں نے بریگیڈیئر جنرل “سالم السھلی ” کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ خبریں