اہم خبریں

اسپین کے جنوبی ساحل پر کشتی ڈوب گئی ، 13 افراد ہلاک ،8 لاپتہ ،24 مسافروں کو بچا لیا گیا

رباط(نیوز ڈیسک) اسپین کے جنوبی ساحل پر کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 8 لاپتہ ہیں 24 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے جنوبی ساحل پر کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے،کشتی میں 45 مسافر سوار تھے جن میں سے 24 کو بچا لیا گیا جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں، کشتی میں سوار 45 مراکشی اسپین کے شہر لاس پاماس جا رہے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ روانگی کے 10 منٹ بعد پیش آیا تھا،مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور آٹھ مسافر لاپتہ ہیں۔یہ واقع میرلیفٹ قصبے کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں