اہم خبریں

بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہاز پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام

ماسکو(نیوزڈیسک)بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہاز پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ حملہ کرنے والی یوکرینی کشتی (اسپیڈ بوٹس) جو کہ انسانی عملے کے بغیر کام کرتی ہے اسے تباہ کر دیا گیا۔روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ روسی جنگی جہاز ترک اسٹریم اور بلیو اسٹریم گیس پائپ لائن کی حفاظت پر مامور تھا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ اسود کی گیس پائپ لائنوں کے ذریعےترکی کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں