اہم خبریں

سعودی عرب ،عسیرمیں شدیدبارش اورژالہ باری ،پہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے سیاحتی علاقےعسیرمیں موسلادھاربارش ہوئی ہے جبکہ ژالہ باری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی جس سے دلکش نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے سیاحتی علاقے عسیر ریجن میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ شدید ژالہ باری کے باعث وسیع وعریض پہاڑی سلسلے اوررہائشی علاقوں نے سفید چادراوڑھ لی ۔عسیر ریجن میں ہرجانب سفیدی چھا جانے سے دلکش اوردلفریب نظارے دیکھنے میں آئے جبکہ موسم بھی سرد ہوگیا۔

متعلقہ خبریں