مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی ریلی

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی ریلی، مظاہرین کی بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں حریت رہنمائوں سمیت مختلف سیاسی ، سماجی اورمذہبی تنظیموں نے شرکت کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ ریاست میں جی 20 اجلاس کا انعقاد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،بھارت اس اجلاس کا انعقاد کر کے دنیا کو دھوکہ دینا چاہتا ہے ،بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت، قتل و غارت، پکڑ دھکڑ ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جی 20ممالک کو چاہیے کہ وہ اجلاس میں شرکت کے بجائے بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ پوراکرے۔