چین کا بھی وادی میں بھارتی جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس بلانے کی شدید مذمت دوسری طرف چین نے بھی مقبوضہ کشمیر میں منعقدہ اجلاس کی مخالفت کرتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے ۔ چین خطے میں کسی بھی قسم کے اجلاس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ ایسے کسی بھی اجلاس میں کسی صورت شرکت نہیں کرے گا ، ذرائع کے مابق ترکیہ، سعودی عرب اور انڈونیشیا نے بھی جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔