استنبول( نیوز ڈیسک) ترکیہ کے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس کے باعث تین بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے،حکام کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس کے باعث تین بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے، جبکہ صوبہ آئدن کے شہر نازیلی میں دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو کی ٹیموں تباہ شدہ ریسٹورنٹ کے باہر موجود ہیں، جبکہ فائرعملہ اور ایمبولینس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔