اہم خبریں

جنگی جنون،شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنیوالے 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، جنوبی کوریا نے سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھا دی

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کا جنگی جنون، کم فاصلے تک مار کرنیوالے 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا، جس کے بعد جنوبی کوریا نے سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے تین میزائل فائر کئے گئے، شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد انہوں نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھا دی ہے ،امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق داغے گئے میزائلوں نے تقریباً 100 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

متعلقہ خبریں