روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات ہونا ضروری ہے،چین

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چینی سفیر برائے یوریشین امور لی ہوئی کا خصوصی دورہ یوکرین ۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی خصوصی سفیر لی ہوئی نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور اس بات پر زور دیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات ہونا ضروری ہے ،یوکرین اور چین نے باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر بھی زور دیا ۔ مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ روس یوکرین جنگ ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔ چین یوکرین کے ساتھ اپنا تعاون جارے رکھے گا ۔