چین میں 78 سالہ امریکی شہری پر جاسوسی کا الزام، عمر قید کی سزا

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں 78 سالہ امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان شنگ وین لیونگ کے پاس امریکی پاسپورٹ اور ہانگ کانگ کی مستقل رہائش کا اجازت نامہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ جان شنگ پر جاسوسی کا الزام ثابت ہوا ہے، لہٰذا اسے عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے، جبکہ زندگی بھر کیلئے سیاسی حقوق بھی سلب کرلیے گئے ہیں۔اپریل 2021 میں سوزوہ کے شہری حکام نے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے۔عدالتی بیان میں الزامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔