ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیصل بن فرحان نے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک سے علاقائی مسائل پر بات کی۔ فیصل بن فرحان اور اینالینا بیئربوک کے درمیان بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد قطر بھی جائیں گی۔















