امریکاکا بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں پر حملوں کی فہرست موجود تھی۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنےکا دکھ ہے۔ بھارت ملک میں تسلسل سے ہونے والے مذہبی تشدد کی مذمت کرے۔ امریکی حکام نے کہا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ مذہبی اقلیتوں کے ساتج بد سلوکی پر بھارتی حکام سے براہ راست بات کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت میں مذہبی خلاف ورزیوں پر سول سوسائٹی اور بہادر صحافی کام کر رہے ہیں۔ بھارت میں سول سوسائٹی کے ساتھیوں اور صحافیوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ امریکی حکام نے کہاکہ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو جلائے جانے کا ذکر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں گجرات میں مسلمانوں کو سرعام کوڑے مارنے کا ذکر بھی ہے۔ امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔