ایران ، منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 5 افراد کو پھانسی دے دی گئی

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پانچوں افراد کو بندر عباس اور مناب کی جیلوں میں پھانسی دے دی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں دوروز قبل منشیات فروش گروہ کے 3 ارکان کو پھانسی دی گئی ، ایران میں ایک ہفتے کے دوران 8 افراد کو سزائے موت دی گئی،جبکہ رواں برس کے دوران 210 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی جاچکی ہے۔