جرمنی کا یوکرین کیلئے 2 ارب 95 کروڑ کے اسلحہ پیکیج کا اعلان

برلن (نیوزڈیسک)جرمنی نے یوکرین کےلیے 2 ارب 95 کروڑ کے اسلحہ پیکیج کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزارت دفاع نے جاری ایک بیان میں کہاکہ یوکرین کےلیے2.7 ارب یورو کے ہتھیاروں کا نیا پیکیج تیار کررہے ہیں۔وزارت دفاع نے بتایاکہ ہتھیاروں میں ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور فضائی دفاعی نظام شامل ہے۔جرمن وزارت دفاع نے کہا کہ بدقسمتی سے یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آرہا۔