امریکہ ،72 لاکھ 37 ہزار سرکاری ملازمین کا خفیہ ڈیٹا لیک

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے سرکاروں اداروں کے 2 لاکھ 37 ہزار ملازمین کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا۔امریکی ٹرانسپورٹیشن محکمے کے 2 لاکھ 37 ہزار حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین کا ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سے متعلق کانگریس کو خط لکھ دیاگیا۔امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام کا کہنا تھا کہ یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی کہ ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال کیا گیا یا نہیں۔ ہیکر زنے ملازمین کے مالی معاملات سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جار ی ہے ۔۔ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سسٹم تک رسائی منجمد کر دی۔ سسٹم محفوظ بنانے کے بعد ملازمین کو سسٹم استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ۔