سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے پر سعودی خاتون یوٹیوبر گرفتار

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میںقوانین کی خلاف ورزی پر خاتون یو ٹیوبر کو گرفتار۔ سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے خاتون یو ٹیوبر کو امر بالمعروف و نہی عن المنکر ادارے کیخلاف غلط معلومات دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا، یوٹیوبر کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو ارسال کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یوٹیوبر نے سعودی سرکاری ادارے امر بالمعروف کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلائیں جس پر سخت عوامی ردعمل سامنے آیا، خاتون یوٹیوبر نے سوشل میڈیا سے متعلق طے شدہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی کی ہے۔خاتون یوٹیوبر کو سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پرپبلک پراسیکیوٹرکے سپرد کردیا