Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران میں ’’کوکین کے سلطان‘ ‘سمیت 7 قیدیوں کو پھانسی چڑھادیاگیا

تہران(نیوزڈیسک) ایران نے دو مختلف شہروں میں “کوکین کے سلطان” کے نام سے مشہور منشیات فروش سمیت 7 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عدالت نے کوکین کی تقسیم کے سب سے بڑے گروپ کے تین کارندوں کو پھانسی پر لٹکادیا جن میں کوکین کا سلطان کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرنے والا حسین پنجک بھی شامل ہے۔عدالتی ترجمان کا کہنا تھا کہ آج ہی کے دن 3 منشیات فروشوں کے ساتھ مزید 4 دیگر مجرمان کو بھی کرج کی راجائی شہر جیل میں پھانسی دی گئی تاہم ان چاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔کوکین کے سلطان 32 سالہ حسین پنجک کو اس کے ساتھیوں بدع الحسین امامی موغادم اور بابک آغائی سمیت 2014 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب یہ لوگ اپنی بڑھتی ہوئی دولت کا جشن منا رہے تھے۔ان ملزمان کے قبضے سے 750 کلوگرام ہیروئن، کوکین اور افیون بھی برآمد ہوئی تھی۔ یہ گروپ منشیات فروشی کا عالمی گینگ چلا رہا تھا۔