اہم خبریں

روس کا کرغزستان میں فوجی تنصیبات میں اضافے کا اعلان

ماسکو(نیوزڈیسک)روس، وسطی ایشیائی ملک کرغزستان میں فوجی تنصیبات میں اضافہ کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کرغزستان کے ہم منصب صدر جباروف سے ملاقات کی۔ روسی صدارتی محل کریملن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں صدور نے کرغزستان کی مسلح افواج کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق دونوں صدور نے کرغزستان کی سرزمین پر روسی فوجی تنصیبات کی ترقی پر زور دیا۔ کریملن کے مطابق ملاقات میں کرغزستان، روس فوجی و تکنیکی، معاشی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ کرغزستان میں بحری تنصیبات، ایئر فیلڈ پر مشتمل روس کا فوجی اڈہ موجود ہے۔

متعلقہ خبریں