نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ ایک گھر پر گرا ، طیارہ حادثے میں 4 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ راجھستان کے علاقے ہنومان گڑھ میںگھر پر گر کرتباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا تاہم گھر میں موجود 2 خواتین ہلاک اور 4 افرادزخمی ہوگئے ۔ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں دوران علاج مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔بھارتی طیاروں کو ’اڑتے ہوئے تابوت ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔2010 تک 20 جبکہ 2003 سے لے کر2013 تک 38 مگ طیارے تباہ ہوگئے۔ مگ طیاروں کے حادثات میں 170 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہار چکے ہیں















